اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی): ایتھوپیا کی فضائی کمپنی کی پرواز کراچی پہنچ گئی ۔منگل کو اپنے بیان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائن نے پاکستان کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ادیس اباباسے کراچی آنے والی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کابینہ وزرا نے پرواز میں کراچی پہنچنے والے ایتھوپیا کے معززین کا استقبال کیا ۔ ایتھوپین وفد میں حکومتی، کاروباری نمائندے و سرمایہ کار شامل ہیں۔ ایتھوپین ائرلائین کراچی کے لئے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی۔
The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan