World

ایران کا یواے ای کی امارت دبئی سے فجیرہ جانے والا آئل ٹینکرپرآبنائے ہرمز میں قبضہ

امریکی بحریہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے خلیج کے پانیوں میں ایک ہفتے کے دوران میں دوسرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔یہ 2019 کے بعد سے خلیج کے پانیوں میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

بحرین میں موجودامریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے کہا ہے کہ پاناما کے جھنڈے والے آئل ٹینکر نیواوی کوایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ (آئی آر جی سی این) نے بدھ کومقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پراس وقت پکڑلیا جب وہ آبنائے ہرمزسے گذررہا تھا۔

Advertisement

امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ نیواوی نامی آئل ٹینکر دبئی سے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کی طرف جارہا تھااور پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے اس کا رُخ ایران کی سمندری حدود کی طرف تبدیل کرنے پر مجبورکردیا۔

ریفائنٹیوشپ ٹریکنگ کے اعدادوشمارکے مطابق نیواوی نے آخری بارآبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل پر بدھ کوعلی الصباح مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 31 منٹ پراپنی پوزیشن ظاہر کی تھی اوراس کی منزل فجیرہ تھی۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن شپنگ ڈیٹا بیس کے مطابق نیواوی کی مالک گرینڈ فنانسنگ کمپنی ہے ، اور اس جہاز کا انتظام یونان میں قائم اسمارٹ ٹینکرز کے ذریعےکیا جاتا ہے۔

اس سے ایک روزپہلے ہی پاسداران انقلاب ایران کی بحریہ نے خلیج عمان میں مارشل جزائر کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لے لیا تھا۔منگل کے روز مارشل جزائر کی فلیگ رجسٹری نے بتایا کہ اس ٹینکر کو ایرانی حکام نے بندرعباس میں لنگراندازکیا ہواہے۔

میری ٹائم سکیورٹی فرم امبری کا کہنا ہے کہ ایران نے ایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لینے کا اقدام ممکنہ طور پرامریکاکی جانب سے مارشل آئی لینڈز کے ٹینکرسوئزراجن پرلدے تیل کی حالیہ ضبطی کے ردعمل میں کیا ہے۔

تجزیاتی فرم ورٹیکسا کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی خام تیل اورتیل کی مصنوعات کاقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمزسے ہوکرگذرتا ہے۔ایران اور عمان کے درمیان ایک تنگ آبی گذرگاہ ہے۔

مارشل آئی لینڈزفلیگ رجسٹری نے منگل کے روز ایک ایڈوائزری میں کہا:’’ان علاقوں میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی اور جغرافیائی سیاسی تناؤ تجارتی جہازوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ان خطرات کے ساتھ غلط اندازے یاغلط شناخت جارحانہ کارروائیوں کا باعث بن سکتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 کے بعد سے امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے تناظرمیں خلیج کے تزویراتی پانیوں میں تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The