Pakistan

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں،منشیات برآمد

راولپنڈی۔9مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔ترجمان کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران بحرین جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 836 گرام آئس برآمدکر کے ایبٹ آباد کا رہائشی ملزم گرفتارکر لیا ۔اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ پر پیاز سے لدے مزدا ٹرک سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمدکرکے2 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفس میں بڑی کارروائی کے دوران نیوزی لینڈ اور امریکابھیجے جانے والے پارسلز سے 2 کلو 760 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔برآمدشدہ آئس دستانوں میں چھپائی گئی تھی۔لاہور میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن سے آئے پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی ۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والی 182 ٹی شرٹس میں جزب شدہ آئس برآمد کر لی گئی ۔

دریں اثنا اے این ایف اور ایف سی کی خیبر بر قمبر خیل میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 24 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of