World

بائیڈن نے سوڈان پرپابندیوں کے نفاذکانیاحکم نامہ جاری کردیا،متحارب فریقوں پربرس پڑے

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روزایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں جاری تشدد ایک المیہ ہے اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ وہ سوڈان کے’’امن پسندعوام‘‘ اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر ’’متحارب فریقوں‘‘ کے درمیان پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا اشارہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف) کی طرف تھا۔

صدربائیڈن نے ایک نئے انتظامی حکم نامے کااعلان کیا جس کے تحت 15اپریل کو شروع ہونے والے تشدد کا(پابندیوں کی شکل میں)جواب دینے کے لیے امریکا کے اختیارات میں توسیع کی جائے گی۔نئی اتھارٹی کا مقصد سوڈان کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ داروں کا احتساب کرنا ہے۔

انھوں نے کہاکہ سوڈان میں جمہوری انتقالِ اقتدارکے عمل کو کمزور کرنے اور شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال کرنے یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں پر بھی پابندیاں عاید کی جا سکتی ہیں۔

امریکی صدرنے سوڈانی عوام کی تعریف کی کہ انھوں نے کبھی جمہوریت سے وابستگی یابہترمستقبل کی امید سے دستبرداری اختیارنہیں کی۔انھوں نے کہا:’’ان کے عزم ولگن نے ایک آمرکواقتدار سے نکال باہرکیا۔انھوں نے اکتوبر2021 میں فوجی قبضے کا مقابلہ کیا اور اب ملک پرکنٹرول کے لیے لڑنے والے دھڑوں کے مزید تشددکوبرداشت کررہے ہیں‘‘۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The