World

خلیج کےمرکزی بینکوں نےامریکی فیڈرل ریزروکی پیروی میں شرح سُودمیں اضافہ کردیا

خطۂ خلیج کے مرکزی بینکوں نے امریکا کے فیڈرل ریزرو کی پیروی میں افراطِ زرپرقابوپانے کے لیے شرح سُود میں فی صد پوائنٹ کاایک چوتھائی اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور قطر کے مرکزی بینکوں نے شرح سُود میں 25 بیسس پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

امریکا کے مرکزی بینک یا فیڈرل ریزرو نے راتوں رات اپنی بینچ مارک شرح سُود کو 5.00 فی صد سے بڑھا کر 5.25 فی صد کردیا ہے۔یہ مارچ 2022 کے بعد سے لگاتار دسواں اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ شرح سود میں تبدیلی کی پیمائش کے لئے بیسس پوائنٹس کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس میں ایک بیس پوائنٹ 0.01 فی صد کے برابر یا اعشاریہ شکل میں .0001 ہوتا ہے۔

فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکاکے لیے افراط زراب بھی گہری تشویش کا باعث ہے اوریقین کے ساتھ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ شرح سُود میں اضافے کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

امریکااوردنیا بھرکے بہت سے دوسرے ممالک عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافے کی وجہ سے زندگی گزارنے کے اخراجات کے بحران کا شکار ہیں۔اب بینکوں کو امید ہے کہ شرح سُود میں اضافے سے اس بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شرح سُود میں اضافے کامطلب یہ ہے کہ افراداور کاروباری اداروں کے لیے قرض لینے کی لاگت زیادہ ہو جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو اصولی طور پر کم پیسہ خرچ کرنا چاہیے۔چناں چہ اس سے اشیاء اور خدمات کی طلب کو کم ہوناچاہیے اور اس سے ان کی قیمت بھی کم ہوجانی چاہیے۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The