Pakistan

سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف

لندن۔6مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ثاقب نثار نے از خود نوٹس کا اختیار عوامی مفاد میں نہیں بلکہ عمران نیازی کو کامیاب کرانے کے لئے استعمال کیا وہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے اور ان کا واحد مقصد نوازشریف کو ہرانا اور عمران نیازی کو کامیاب کرانا تھا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ آڈیو لیکس نے وہ تمام کردار بے نقاب کر دیئے ہیں جو اس سازش کا حصہ تھے اورثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر عام پر آنے کے بعد اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ عمران نیازی کو کسی بھی طریقے سے اقتدار میں لانے کے لئے سازش کی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی نے ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے مسئلے کو اٹھایا ہے اور اس کی تحقیقات ہوں گی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین کے مطابق ایک ہی روز ہونے چاہئیں ، یہ ممکن نہیں ہے کہ صوبوں میں انتخابات مختلف تاریخوں پر ہوں جس سے انتخابی نتائج پر اثر پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا حق چھینا نہیں جا سکتا کیونکہ یہ قانون سازادارے کا آئینی اور قانونی حق ہے



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of