World

سعودی بحری جہاز “امانہ” سوڈان سے ایک ہزار 762 افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا

سعودی بحری جہاز ’’ امانہ‘‘سوڈان سے نکالے گئے ایک ہزار 762 افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایک امریکی بحری جہاز بھی سوڈان سے 222 افراد کو لے کر جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ سوڈان میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سعودی بندرگاہ پہنچنے والے امریکی فوجی جہاز میں امریکی اور کثیر القومی شہری سوار تھے جس سے سعودی بندرگاہ کو موصول ہونے والے بحری جہازوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ یہ بحری جہاز پورٹ سوڈان سے شہریوں کو لیکر جدہ پہنچے ہیں۔

Advertisement

العربیہ کے نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ پورٹ سوڈان سے جدہ آنے والے امریکی جہاز میں 63 امریکی اور 136 سوڈانی سوار تھے۔ منگل سے پہلے ایک سعودی بحری جہاز جدہ پورٹ پہنچا تھا جو پورٹ سوڈان سے بھی آرہا تھا۔ اس میں سعودی اور غیر ملکی شہری سوار تھے۔ اسی طرح ہندوستانی طیارہ بھی سوڈان سے 135 افراد کو لے کر جدہ پہنچا تھا۔ پیر کو ایک امریکی بحری جہاز سوڈان سے 16 قومیتوں کے 308 افراد کو لیکر جدہ پہنچا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افغانستان، فلپائن، کوموروس، سری لنکا، یوکرین، مڈغاسکر، برطانیہ، شام اور امریکہ کے 171 اور 41 سعودی شہری بحری جہاز ’’ابھا‘‘کے ذریعے سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پہنچے تھے۔ ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے انخلا کے آغاز سے لے کر اب تک سوڈان سے نکالے جانے والوں کی کل تعداد تقریباً 5 ہزار 409 افراد ہوگئی ہے۔ ان افراد میں 225 سعودی شہری تھے۔ 5 ہزار 184 افراد کا تعلق 102 قومیتوں سے تھا۔ علاوہ ازیں ایک امریکی بحری جہاز نے پیر کو سوڈان سے متعدد قومیتوں کے 300 سے زائد شہریوں کو سعودی عرب منتقل کیا۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The