World

سعودی “جدارات” روزگار پلیٹ فارم کے دوسرے پائلٹ مرحلے کا آغاز

کل سوموار کو یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم فار ایمپلائمنٹ (جدارات) کے آزمائشی ورژن کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، جس میں سعودی عرب کے نجی شعبے کے اداروں کے لیے روزگار کی راہ میں نئی اوراپ ڈیٹ سروسز شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد ملازمت کی پیشکش کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور ملازمت کے متلاشیوں کی ملازمت کے مواقع تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ہیومن ریسورسزڈویلپمنٹ فنڈ ‘ہدف’ کے ایک بیان کے مطابق پلیٹ فارم کے نئے ورژن کے اطلاق سےنجی شعبے کے اداروں کو متعارف کرانے کے لیے پروفائلز بنانے، ملازمت کے اشتہارات کی فہرست شائع کرنے، ملازمت کی درخواستوں کا انتظام کرنے، ملازمت کے انٹرویوز کا شیڈول بنانے اور ملازمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی اجازت دینا ہے جس سے وہ “جدارات” پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت کی تمام سرگرمیاں مکمل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

موجودہ مرحلے کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں آجروں کا ڈیٹا قومی لیبر پورٹل “طاقات” سے “جدارات” پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ “جدارات” پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی روزگار کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔

“جدارات” پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فنڈ پلیٹ فارم کو تیار کرنے، چلانے اور اس کی نگرانی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے متلاشیوں کے ڈیٹا کو معیاری بنانا اور ڈیٹا کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The