
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو فون کیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی جانب سے ان ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے کام کی یقین دہانی کرائی جنہوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔
بات چیت میں سوڈان میں دونوں فریقوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو روکنے اور اس کی سرزمین پر سوڈانی شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا اور تازہ ترین بین الاقوامی پیش رفت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانے کی کوششوں پر گفت و شنید کی۔