World

عراق کےمعروف ماہرتعلیم ہشام الہاشمی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم 

عراق میں ایک عدالت نے معروف ماہرتعلیم ہشام الہاشمی کے قتل کے جُرم میں ایک سابق پولیس اہلکار کو قصوروار قرار دے کرسزائے موت سنا دی ہے۔

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نےاتوار کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ بغداد کی فوجداری عدالت نے احمد حمداوی عوید کو سنی انتہاپسندی کے ماہر اور حکومت کے سلامتی کے سابق مشیرہشام الہاشمی کے قتل کے جُرم میں پھانسی کا حکم دیا ہے۔عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

یادرہے کہ عراق کے معروف ماہر تعلیم اورانتہا پسندگروپوں کے ماہرہاشمی کوجولائی 2020ء میں بغداد میں ان کے گھر کے باہرموٹرسائیکل پرسوار مسلح افراد نے گولی مارکرہلاک کردیا تھا۔

اس واقعہ کے ایک سال بعد سرکاری ٹیلی ویژن نے حملے کے ماسٹرمائنڈ کا مبیّنہ اعترافی بیان نشر کیا جس کی شناخت اس وقت اس کے پورے نام احمد حمداوی عویدالکنانی سے ہوئی تھی۔اس کے بعد 36 سالہ ایک پولیس لیفٹیننٹ نے بتایا تھا کہ اس نے ہاشمی کو پستول سے گولی ماری تھی۔

اس وقت ایک سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ مشتبہ ملزم کا تعلق ایران نواز طاقتورتنظیم کتائب حزب اللہ سے تھا،جسے ہاشمی نے اپنی تحریروں اور میڈیا تبصروں میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ہاشمی کے قتل پرعراق بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور متعدد مغربی ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ نے بھی ان کے قتل کی مذمت کی تھی۔

ہاشمی نے اپنی موت سے ایک سال قبل عراق میں حکومت کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کی حمایت کی تھی۔بہت سے عراقی سابق حکومت کو نااہل، بدعنوان اور ایران کے بہت قریب سمجھتے تھے۔اکتوبر2019 میں ہونے والے مظاہروں اوران کے خلاف کریک ڈاؤن میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ان مظاہروں کے بعد عراق میں درجنوں کارکنوں کو قتل کیا گیا تھا یاانھیں دانستہ قتل اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The