World

لیبیا میں گینگ ریپ کا شکار خاتون کی چیخوں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

لیبیا میں ایک گینگ ریپ کا شکارخاتون کی چیخوں نے پورے ملک میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والے اس واقعے نے عوامی حلقوں کی طرف سے اس گھناؤنے جرم کی فوری اور موثر تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ایک مسلح ملیشیا کے ہیڈکوارٹر کے اندر لیبیا کی ایک خاتون کی عصمت دری کی پچھلے گھنٹوں کے دوران پھیلنے والی ویڈیو نےخاتون کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ وہ چیخ چیخ کرفریاد کرتی ہے اور مقدس ہستیوں کے واسطے دے کراپنی عزت بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

“خدا کے لیے ظلم نہ کرو”

ویڈیو میں دیکھی جانے والی خاتون ریپ کرنے والے مجرم کو خدا اور رسول کے واسطے ڈال رہی ہے جب کہ ریپ کرنے والا شخص اسے کوڑے مارنے کے ساتھ غلیظ گالیاں بک رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو نشر کرنے والوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مغربی لیبیا کے شہر زاویہ میں مسلح ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کے اندر پیش آیا۔اس لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ اس کے بعد اس نے فیس بک پر ایک تبصرہ پوسٹ کیا، جس میں اس نے مسلح عناصر میں سے ایک پر تنقید کی۔

حکام کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونےوالی اس ویڈیو پرصارفین کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ خاتون کی عزت کے ساتھ کھیلنے والے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔

کارکن ام اسامہ نے فیس بک پر لکھا، “کاش میں نے یہ ویڈیو نہ دیکھی ہوتی۔ ہمیں جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ تمام سیکیورٹی سروسز کو ایسے مجرموں کا تعاقب کرنا چاہیے جو ریاست کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔”

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The