Pakistan

ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے یہ وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے،ذیشان نقوی

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے یہ وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے،قائد نوازشریف قوم کے حقیقی محسن اور مسیحا ہیں، مریم نواز پارٹی قائدنوازشریف کا پیغام قوم تک پہنچا رہی ہیں اور اس جدوجہد میں پارٹی کارکنان ان کے شانہ بشانہ ہیں،پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اورفلاح و بہبود کی خاطرکلیدی کردارادا کیا اور آج بھی پاکستان کو مسائل و بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے انتھک جدوجہد کررہی ہے اور قوم بھی متحد ہو کر وزیراعظم شہبازشریف کا ساتھ دے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی جاری جدوجہدکوکامیابی سے ہمکنارکرنے میں اپنابھرپورکرداراداکرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی عدلیہ کا سہارالیکر اقتدار میں آنے کا جوخواب دیکھ رہے ہیں اس کی تعبیربھیانک ہے، پی ٹی آئی نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی جو سازش رچائی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی،اس مہینے کی14 تاریخ کو تو کسی بھی قیمت پر پنجاب میں انتخابات نہیں ہوسکتے، سب جماعتیں اگر راضی بھی ہوجائیں تو پھر بھی چند دنوں میں نہ تو الیکشن کمیشن انتظامات کرسکتاہے اور نہ الیکشن لڑنے والے ان دنوں میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں،ایک ایک ایم پی کا حلقہ ساڑھے چار لاکھ کے قریب لوگوں پرمشتمل ہوتا ہے اتنے تھوڑے دنوں میں کوئی بھی امیدوار اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتا، بہتر ہوگاکہ 14مئی کو الیکشن کروانے کی ضد کرنے کی بجائے اکتوبر میں جو آئینی مدت بنتی ہے اس کو پورا ہو لینے دیں تو پھر ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروائے جائیں، بلاوجہ کی ضد اور ہٹ دھرمی سے کسی کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مسلم لیگی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والے ریلیاں نکالیں ،جلوس نکالیں ،گالیاں نکالیں جو مرضی کریں انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگا۔ سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے مزید کہاکہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں اپنا پرامن اور روشن خیال چہرہ پیش کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسی کو انتہاپسندانہ اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیااور بھارت5اگست 2019ءکے اقدامات واپس لے تب ہی کوئی بامقصد بات چیت ہوسکتی ہے جس سے خطے کے عوام کوغربت سے نکالنے میں مدد ملے گی،

مودی اسی لئے پاکستان کوایس سی او کانفرنس سے دو ررکھناچاہتاتھا، عمران اور اس کے حواریوں کوبھی بہت زیادہ تکلیف ہوئی انہوں نے بھی مودی کی زبان بولنا شروع کردی،لیکن وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹونے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور یہ بھی ثابت کردیاہے کہ پاکستان کا مستقبل میں سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈنمائندہ ہی انڈیاانتہاپسندوں کو منہ توڑ جواب دے سکتاہے،سراٹھا کر چلنے اور بالٹی میں سرچھپا کرچلنے میں فرق ہوتاہے ،موجودہ حکومت کے نمائندے انڈیا میں سراٹھا کر چلے،بہادری اور ویژن عمر کی نہیں تربیت کی دین ہوتی ہیں جوشخص عمران نیازی کے پیچھے چلے اس پر توتبصرہ کرنا ہی فضول ہے۔



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of