Pakistan

میڈیا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،میڈیا انڈسٹری کودرپیش مسائل کےحل کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائےجائیں گے،وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان کی سی پی این ای کےوفدسے گفتگو

میڈیا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان کی سی پی این ای کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان نے کہا ہے کہ میڈیا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمیں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے، ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے سی پی این ای کے بانی صدر خوشنود علی خان کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفد نے سہیل علی خان کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سی پی این ای اسلا م آباد کے کنوینئر ممتاز حسین بھٹی نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بے پناہ مہنگائی کے باعث میڈیا انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت سرکاری اشتہارات کے حجم اور ریٹس میں مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کرے۔

وفد نے اس امر کی نشاندہی کی کہ عمران خان دور حکومت کی سنٹرلائزڈ میڈیا پالیسی کی وجہ سے سرکاری اداروں نے نہ صرف اپنے پبلسٹی بجٹ کو کم کیا بلکہ پاکستان میں اسلام اور ملک کے حوالے سے منائے جانے والے ایام کے موقع پر نوجوان نسل کو اسلام اور پاکستانیت سے روشناس کرانے کے لئے قومی وحدت اور یگانگت کیلئے میڈیا پر پیغامات، تقریری اور تحریری مقابلوں کا رجحان بھی کم ہوا ہے جس کے باعث قومی وحدت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وفد نے کہا کہ اس آمرانہ پالیسی کی وجہ سے کچھ اداروں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی بجائے براہ راست میڈیا اشتہارات جاری کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ریاست پاکستان شدید نقصانات سے دوچار ہو گی۔ مزید سی پی این ای چاہتی ہے کہ اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے جس پر سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان نے کہا کہ حکومت آزاد میڈیا کی ترقی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ تمام مالی مشکلات کے باوجود اس کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں وزارت اطلاعات و نشریات حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ میڈیا وزارت اطلاعات کا جزو لا ینفک ہے لہذا وزارت اطلاعات و نشریات کے دروازے ہر وقت میڈیا کیلئے کھلے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے اشتہارات کے حجم اور نرخوں میں اضافے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ دن ممتاز حسین بھٹی اور ایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ سید تبسم عباس شاہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنائی گئی جو پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام سے مل کر اخبارات کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے کام کرے گی۔ وفد کے ارکان میں کنوینئر اسلام آباد ممتاز حسین بھٹی (ایڈیٹر روزنامہ دن)، سید تبسم عباس شاہ (ایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ)، عقیل ترین (ایڈیٹر روزنامہ غزنوی)، زاہد فاروق ملک (ایڈیٹر روزنامہ میٹرو واچ)، حسن وقار تراب (ایڈیٹر روزنامہ جہان)، جعفر علی بلتی (ایڈیٹر روزنامہ سلام گلگت)، ظہیر بخاری (ایڈیٹر روزنامہ انکشاف)، رائو احسان (روزنامہ سرمایہ) ، شمشاد مانگٹ (روزنامہ زور آور) اور اویس قاضی (ایڈیٹر روزنامہ سن نیوز) شامل تھے۔



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of