اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کےقائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔\932
The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan