Pakistan

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ورلڈ بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نائب صدر ورلڈ بینک ہیومن ڈویلپمنٹ گروپ ممتا مورتی کر رہی تھیں۔ سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری نے وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں کیے جانے والے کام کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ایک عظیم کام ہے ۔ انہوں نے ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے اہم منصوبے جاری ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے۔رانا تنویر نے ملک میں سکول سے باہر بچوں کی بڑی تعداد کو ختم کرنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کو بڑھانا توجہ کا مرکز ہے اور ساتھ ہی ساتھ لڑکیوں کے سکالرشپ کے لیے مالی اعانت کو بھی بڑھانا چاہیے۔

رانا تنویر نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن ڈیٹا اینڈ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنا کر ہم بہتر اور باخبر پالیسیاں بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کے لیے ہنر، فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ توجہ کا ایک شعبہ مدارس اور دینی تعلیمی مراکز کو ہموار کرنا ہے جو طلباء کو قومی سطح پر تعلیمی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے جس نے 40,000 میں سے 14,000 مدارس کو قومی سطح پر رجسٹر کیا ہے۔ورلڈ بینک ہیومن ڈویلپمنٹ گروپ کی نائب صدر ممتا مورتی نے عالمی بینک کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں کے نفاذ میں وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے کردار کو تسلیم کیا۔

انہوں نے وفاقی وزیر کی انتھک حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ورلڈ بینک اور وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی ترجیحات ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔رانا تنویر نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ورلڈ بینک کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور کامیاب نوجوان کا مطلب کامیاب پاکستان ہے لہٰذا ان کے تمام مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے۔



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of