اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت محکمہ لاء اینڈ پراسیکیوشن، کسٹمز کے حکام اور بار کے سینئر ممبران ایڈوکیٹ سید ذوالفقار عباس نقوی، ایڈووکیٹ قمر سبزواری، ایڈوکیٹ عاصم شفیع اور ایڈوکیٹ عبدالرحمن باجوہ کے ساتھ کسٹم کی تربیت کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بات چیت کے بعد اسلام آباد بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کی مشاورت سے کسٹم کے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی پروگرام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔منگل کو جاری بیان کے مطابق کسٹمز آئی اوز کے پہلے بیچ کو آئندہ ہفتے پیر سے تربیت کے لیے بلایا جائے گا۔ آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ تفتیش کاروں اور استغاثہ کے لیے آسان گائیڈ بھی ترجیحاً 30 دنوں کے اندر تیار کر لی جائے گی۔
The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan