اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے آئندہ برس 24-2023 میں منعقد ہونے والے نیشنل اینڈ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان سپورٹس کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں 22 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 19 سے 26 اگست تک، سنگاپور میں، سٹورم لکی لارسن ماسٹر بائولنگ ٹورنامنٹ، یکم سے 10 ستمبر تک ہیلسنگبرگ، سویڈن میں کھیلی جائےگی۔
اسی طرح آئی بی ایف ورلڈ باؤلنگ چیمپئن شپ ، 3 سے 18 اکتوبر تک کویت میں جبکہ 6 ویں انڈور اور مارشل آرٹس گیمز، 17 سے 26 نومبر تک بنکاک، تھائی لینڈ میں کھیلی جائےگی۔ ان تمام انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ نیشنل ایونٹس میں آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 9 سے 14 اگست تک 2023 لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی، 8ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ25 سے 30 اکتوبر 2023 تک ایرینا باؤلنگ کلب،
کراچی میں،پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 25 سے 31 دسمبر 2023 تک رائل روڈیل باؤلنگ کلب، کراچی میں اور 16ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، 25 سے 30 مارچ 2024 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی کھیلی جائےگی۔
The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan