Pakistan

پاکستان کا آ ئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، آئین کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے ،بنیادی انسانی حقوق پر فیصلہ کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے.چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

پاکستان کا آ ئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، آئین کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے ،بنیادی انسانی حقوق پر فیصلہ کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے.چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

لاہور۔7مئی (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ پاکستان کا آ ئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، آئین کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے ، ملکی ترقی کا واحد راستہ علم کا حصول ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں’امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم کے زیراہتمام جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیئس(سابق چیف جسٹس آف پاکستان)کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی ، سیکریٹر ی لاہور بار صباحت رضوی ،چیئرمین امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم سیموئیل پیارا ، پاسٹر ایمل فضل ، صدر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل، فادر جیمز چنن ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور سمیت اقلیتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئین پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہاکہ جسٹس اے آر کار نیلیئس نے 23 سال کی عمر میں آئی سی ایس پاس کیا، وہ سول سروس عہدے پر تعینات ہو سکتے تھے مگر انہوں نے قانون وانصاف کا انتخاب کیا، جسٹس اے آر کار نیلیئس 1960سے1968تک چیف جسٹس سپریم کورٹ رہے ،انہوں نے عدالت عالیہ میں بھی بہترین خدمات سرانجام دیں،وہ ایک اچھے قانون دان اور سادگی پسند شخصیت تھے،

انہوں نے 17سال عدالتی خدمات سرانجام دیں،ان کی زندگی ججز کیلئے ایک مثال ہے،ججز کو انصاف کرنا ہے تو ان میں جسٹس اے آر کار نیلیئس جیسے اوصاف ہونے چاہئیں وہ جوڈیشل سسٹم کیلئے مثال تھے،انہوں نے گورنر جنرل کے اسمبلی توڑنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے ،جسٹس اے آر کار نیلیئس جب ریٹائر ہوئے تو ان کے کوئی اثاثے نہیں تھے،عدالتیں ایگزیکٹیو آرڈر پاس نہیں کرسکتیں اس حوالے سے جسٹس اے آر کار نیلیئس نے کہا تھا کہ ایگزیکٹیو آفیسر بنیادی حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتے بنیادی انسانی حقوق پر فیصلہ کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 1964میں دوصوبوں میں جماعت اسلامی پر پابندی لگائی گئی جبکہ مولانا مودودی کیس میں یہ پابندی ہٹا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلہ چیلنج نہیں کیا جاتا تو یہ حتمی فیصلہ ہوجاتا ہے، ہمیں آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، آئین 90 روز میں الیکشن کا کہتا ہے تو اس پر عملدرآمد کرانا ہمارا فرض ہے، ہمارے فیصلے پر آج عمل نہیں ہوتا تو وقت ثابت کرے گا کہ کل اس پر عمل کرنا پڑے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کم شرح خواندگی اور اجتہاد کے باعث مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا، انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت عدلیہ کی بنیادی ذمے داری ہے،

آئین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی حقوق کا نفاذ ریاست کی اولین ترجیح ہے، عدالتی احکامات پر عمل درآمد ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1958کے مارشل لا کے باوجود بنیادی حقوق کے حوالے سے عدالتوں نے بہترین فیصلے کئے،جماعت اسلامی پرپابندی کے حوالے سے انتظامی فیصلے کو بھی جسٹس کارنیلئس نے بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا،اس وقت بھی عدلیہ نے رائٹ آف ایسوسی ایشن کو بنیادی حق قرار دے کر انتظامی فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 21اور 22میں کسی مذہبی تفریق کے بغیر تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیاگیاہے،آئین کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور ان میں کوئی امتیازی سلوک نہیں،اعلی عدلیہ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کیلئے بہت سارے فیصلے دئیے ہیں،عدلیہ نے سپیشل ٹاسک فورس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعارف کرانے کا حکم دیا،عدالتوں نے اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹہ پرعمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کئے۔ کانفرنس کے اختتام پرسیموئیل پیارا ، ڈاکٹر پیٹر یو کے نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، چیئرمین ون مین کمیشن محمد شعیب سڈل، چیف کوآرڈینیٹر آئی ایم آر ایف بوٹا امتیاز اور ارشاد بی انجم کو ایوارڈز سے نوا زا گیا،اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بشپ آزاد مارشل نے شیلڈ پیش کی۔



The news is published by EMEA Tribune & Associated Press of Pakistan210520-twitter-verified-cs-70cdee.jpg (1500×750)

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

corona relief tiger force
Pakistan

Corona Relief Tiger Force: PM to begin registration of youngsters today

ISLAMABAD: (Imran Khan) will begin registration of corona relief tiger force this evening, Assistant Special Youth Affairs Usman Dar has
Pakistan Navy chief
Pakistan

Pakistan Navy chief announces his 1 month salary to the Corona Relief Fund

Pakistan Navy Chief announced to donate one month’s salary to the Corona Relief Fund.   According to the spokesman of