
سعودی کمپنی “ریاض سیمنٹ” نے جمعرات 11 مئی سے شیئر ہولڈرز میں منافع کی تقسیم کا اعلان کردیا۔ یہ منافع شیئر ہولڈرز کے سرمایہ کاری پورٹ فولیوز سے منسلک بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کیا جائے گا۔
کمپنی نے آج جمعرات 4 مئی کو “تداول السعودیہ‘‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ڈیویڈنڈ کی اہلیت ان شیئر ہولڈرز کے لیے ہے جو بدھ کو ٹریڈنگ کے اختتام پر 3 مئی کے مطابق حصص کے مالک ہیں اور سیکیورٹیز ڈیپازٹری سینٹر (ایڈا) میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے رجسٹر میں رجسٹرڈ ہیں۔
کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کو یاد دلایا کہ وہ اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹ نمبرز ان کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو سے منسلک ہیں۔ اس کے بعد ہی ڈیویڈنڈ کی تقسیم کے دن ان کے منافع کو ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کیا جا سکے گا۔
کمپنی نے اپنے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کرائی کہ نقد تقسیم جو رہائشی مالیاتی ثالث کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ یہ جس وقت منتقل کی جاتی ہے یا ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے تو 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس سے مشروط ہوتی ہے۔
’’ریاض سیمنٹ‘‘ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حاصل اختیارات کی بنیاد پر اور کمپنی کی مالی حالت اور سال 2022 کے آخر تک متوقع برقرار آمدنی کا جائزہ لینے کے بعد کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو نقد منافع کی تقسیم کی سفارش کی ہے۔ ان کی سفارش کے مطابق 120ملین قابل نفع شیئرز پر 90 ملین ریال کا نفع دیا جائے گا۔ تقسیم میں سے شیئر کا حصہ 0.75 ریال ہے۔