World

کویت میں بھارتی نژاد نے بیوی کو چاقو سے ذبح کرکے خودکشی کرلی

کویت میں کویتیہ گورنری کے علاقے السالمیہ میں ایک ہولناک جرم سامنے آگیا۔ اس لرزہ خیز واقعہ میں بھارتی نژاد شہری نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کردیا اور خودکشی کرلی۔ وزارت داخلہ کو ایک شخص کی خود کشی کی اطلاع ملی جس نے خود کو بلندی سے پھینک دیا تھا۔ معلوم ہوا کہ خودکشی کرنے والا ہندوستانی شہری تھا جو اسی عمارت میں رہتا تھا۔

کویتی اخبار “الرای” نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پیرامیڈک نے اپنی بیوی جو نرس تھی کو چاقو سے ذبح کردیا اور پھر خود کو اس عمارت کے اوپر سے پھینک کر خودکشی کرلی۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کی بیوی بھی ہندوستانی تھی۔ بھارتی شہری نے اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ بند کردیا۔ پھر عمارت کے پر چڑھ گیا اور اوپر سے چھلانگ لگا دی۔

Advertisement

سکیورٹی اہلکار پہنچے تو بھارتی کا اپارٹمنٹ بند تھا۔ اسے کھولنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون کی موجودگی کا پتہ چلایا جو خون میں لت پت تھی۔ اس کی گردن پر شدید چوٹ تھی۔ ساتھ ہی ایک چاقو بھی موجود تھا جس سے اسے ذبح کیا گیا تھا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ انہوں نے واقعہ سے پہلے جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں۔ انہوں نے کہا میاں بیوی میں کئی مسائل پر اختلافات تھے۔

Want to get worth reading articles in your email? want to catch what's going on in the world?

We do not spam but sent you only important news stories 🙂
Avatar

News Agencies

About Author

The latest news from the News Agencies

You may also like

Saudi Arabia imposes curfew
World

Saudi Arabia imposes curfew due to coronavirus in Makkah and Madina

Saudi Arabia’s government has decided to impose a 24-hour curfew in Makkah and Madina while tightening precautionary measures for the
saudi royal family
World

Dozens of Saudi royal family infected with coronavirus: report

Riyadh: 150 members of the Saudi royal family have been diagnosed with Coronavirus.   According to a US newspaper The