
سعودی عرب کی معیشت میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 3.9 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اتوار کو ابتدائی حکومتی تخمینے کے مطابق تین ماہ میں حقیقی جی ڈی پی کا اندازہ لگایا گیا۔ اس شرح نمو میں غیر تیل کی سرگرمیوں کا حصہ زیادہ تھا۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے فلیش اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل کی پہلی سہ ماہی میں کے مقابلے میں اس سال غیر تیل کی سرگرمیوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ تیل کی سرگرمیوں میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری خدمات کی سرگرمیوں میں 4.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔